کراچی: ڈیفنس میں گاڑی پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

کراچی: شہرِ قائد کے علاقے ڈیفنس خیابان رومی میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق کار میں موجود دوسرا شخص محفوظ رہا، جس کی شناخت حمزہ کے نام سے کی گئی۔مقتول کے دوست مہران نے دعویٰ کیا کہ سمیع نامی ایک شخص نے پیٹرول پمپ سے کالے رنگ کی ڈبل کیبن گاڑی میں عمران کا تعاقب کیا اور فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا۔ نے عمران کو جناح اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کی موت کی تصدیق کردی گئی۔مقتول کا تعلق بلوچستان کے شہر چاغی سے تھا۔پولیس نے مہران کا ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا، جس میں اس کا کہنا تھا کہ گاڑی پر متعدد فائر کیے گئے تھے۔پولیس کے مطابق جائے وقوع سے کوئی خول نہیں مل سکا۔ اس بات کا تعین نہیں کیا جاسکا کہ ملزمان کی تعداد کتنی تھی، تاہم پولیس نے قتل کو ‘ذاتی دشمنی’ کا شاخسانہ قرار دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں