22

چکوال ضمنی انتخاب: (ن) لیگ کے امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

چکوال: پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 20 چکوال کا انتخابی معرکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جیت لیا۔ آفیسر نے ضمنی انتخاب کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری حیدر سلطان 75 ہزار 934 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ تحریک انصاف کے طارق افضل 46 ہزار 25 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ریٹرننگ آفیسر کے نوٹی فکیشن کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے چوہدری ناصر عباس نے 16 ہزار 576 ووٹ حاصل کیے۔ جانب ریٹرننگ افسر کے مرتب کردہ نتائج الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئے اور الیکشن کمیشن کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔حلقے میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 2 لاکھ 79 ہزار 530 ہے جن میں ایک لاکھ 44 ہزار 191 مرد اور ایک لاکھ 35 ہزار 339 خواتین شامل ہیں۔ انتخاب کے لئے مجموعی طور پر 227 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے جن میں مردوں اور خواتین کے لئے 61،61 اور 105 مشترک پولنگ اسٹیشنز شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں