کراچی میں غیر قانونی شادی ہالز کی بھرمار، 476 میں سے صرف 6 رجسٹرڈ

کراچی: ڈائریکٹر جنرل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے شہر میں بیشتر شادی ہالز کو غیر رجسٹرڈ قرار دے دیا۔چیف جسٹس پاکستان کے حکم پر کراچی میں غیر قانونی شادی ہالز کے خلاف کے ڈی اے کا آپریشن جاری ہے جس میں اب تک کئی شادی ہالز کو مسمار کیا جاچکا ہے۔کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی نے شہر میں بیشتر شادی ہالز کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ڈی جی کے ڈی اے سمیع صدیقی کے مطابق کراچی میں 476 شادی ہالز میں سے صرف 6 ہالز رجسٹرڈ ہیں جن میں سے 2 درجن سے زائد ہالز گلستان جوہر بلاک میں قائم ہیں۔ڈی جی کے ڈی اے کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ شادی ہالز سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کاسہارا لے رہے ہیں لیکن ان تمام غیر قانونی ہالز کو گرایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں