سینہیسر کمپنی نے نئے ہیڈ فونز متعارف کرا دئیے

سینہیسر کمپنی کی جانب سے نئے بلیوٹوتھ ہیڈفونز سی ایکس 6.00 بی ٹی متعارف کروا دیے گئے ہیں۔ ‏یہ ہیڈفونز وزن میں ہلکے ہیں اور ان میں ایسا اسپیکر سسٹم دیا گیا ہے جو کہ قالکوم ایپٹ ایکس آڈیو کو سپورٹ کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ اس سسٹم کی مدد سے گیمز اور ویڈیوز دیکھنے کے دوران آڈیو کو زیادہ بہتر سنا جاسکے گا ۔اس کے ساتھ ساتھ ہیڈ فونز میں دو ڈیوائس سے بیک وقت منسلک ہونے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ ہیڈ فونز میں تین بٹنوں کو شامل کیا گیا ہے جن سے میوزک اور کالز کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ ڈیوائس کی بیٹری لائف چھ گھنٹے ہے اور یو ایس بی فاسٹ چارجنگ کے ذریعے صرف 10 منٹ میں دو گھنٹے کی بیٹری لائف حاصل کی جاسکتی ہے۔ کنکٹیوٹی کے لئے ہیڈ فونز میں بلیوتوتھ وی 4.2 سپورٹ دی گئی ہے۔ہیڈ فونز کو چار مختلف سائز کے ائیر ایڈاپٹرز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ ہیڈ فونز کی قیمت 100 ڈالر ہے اور انہیں رواں ماہ فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.