ملکی سیاست پر انٹرویو کے دوران بلی کی انٹری

گزشتہ برس برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی پر نشر ہونے والا وہ انٹرویو تو سب کو ہی یاد ہوگا، جب ایک بچی نے لائیو نشریات کے دوران کمرے میں ‘انٹری’ دے کر اپنے والد کے ایک سنجیدہ انٹرویو میں مداخلت کی تھی؟ ایسا ہی ایک واقعہ حال ہی میں دوبارہ پیش آیا، لیکن اس مرتبہ انٹرویو کے دوران انٹری دینے والا کوئی بچہ نہیں بلکہ ایک بلی تھی۔ہوا کچھ یوں یہ کہ ایک سیاسی تجزیہ کار ڈاکٹر جیرزی تارگالسکی پولینڈ کی سیاسی صورتحال پر اپنی ماہرانہ رائے دینے کی کوشش کر رہے تھے، جہاں ملک کی سپریم کورٹ کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن جاری ہے، کہ موصوف کی پالتو بلی لیزیو (Lisio) نے انٹرویو کے دوران انٹری دے ڈالی۔اور دلچسپ بات یہ کہ بلی صاحبہ مسسلسل ڈاکٹر جیرزی کے سر پر سوار رہیں اور کندھے پر ادھر سے ادھر چکر لگاتی رہیں، لیکن سلام ہے ان پروفیسر پر، جنہوں نے اُف تک نہ کی اور انٹرویو دیتے رہے۔
انٹرویو کی یہ فوٹیج ایک صحافی روڈی بوما نے ٹوئٹر پر شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں