پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس رواں سال کی کم ترین سطح پر

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج رواں سال کی کم ترین سطح پر آگیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید ترین مندی دیکھی جارہی ہے جس سےسرمایہ کار بھی پریشانی کا شکار ہیں۔کاروبار کے پہلے روز ہی اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس گرگیا اور پہلے سیشن میں رواں سال کی کم ترین سطح پر آگیا۔ہنڈرڈ انڈیکس میں 1010 پوائنٹس کی کمی دیکھی واقع ہوئی اور کاروبار کے دوران انڈیکس 39 ہزار 265 پر ریکارڈ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں