آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، پہلا گرینڈ سلام

میلبورن:رواں سال کا پہلا گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 15 جنوری سے آسٹریلیا کے مشہور شہر میلبورن میں شروع ہوگا جس میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کرینگے۔ ٹورنامنٹ 28 جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔ شہرہ آفاق امریکن ٹینس ا سٹار سرینا ولیمز اور سوتیلانا کزنٹسوا شیڈول سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں شرکت کے حوالے سے غیریقینی صورتحال سے دوچار ہیں، دونوں کھلاڑیوں نے تاحال ایونٹ میں شرکت کا فیصلہ نہیں کیا۔سرینا ولیمز نے گزشتہ سال کے شروع میں ومبلڈن اوپن کا ٹائٹل جیتا تھا جو کہ ان کا مجموعی طور پر 23واں گرینڈ سلام ٹائٹل تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں