23

نیوزی لینڈ کی دوسرے ون ڈے میں فتح

ویلنگٹن ….نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے کرکٹ میچ میں پاکستان کو 8وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 2-0کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کےلئے 247 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز مارٹن گپٹل اور مونرو نے کیا۔ ایک کے مجموعی اسکور پر مونرو واپس پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد کین ولیمسن 47 کے مجموعی اسکور پر 19 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے۔ نیوزی لینڈ کی اننگز جاری ہی تھی کہ بارش کے باعث میچ روکنا پڑا۔ بارش رکنے کے بعد میچ کا جب آغاز ہوا تو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت نیوزی لینڈ کو 25 اوورز میں 151 رنز کا ہدف ملا جو کیویز نے 23.5 اوورز میں پورا کر لیا۔ اس سے پہلے پاکستانی اننگز آغاز سے ہی مشکلات کا شکاررہی۔ اسکے اوپنرز بھی خاص کارکردگی نہ دکھاسکے اور صرف 14 کے مجموعی اسکور پر واپس پویلین لوٹ گئے۔ محمد حفیظ، حسن علی اور شاداب کی نصف سنچریوں نے ٹیم کو سہارا دیا اور پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز بنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں