کرہ ارض پر دن کا دورانیہ مسلسل بڑھ رہا ہے، سائنسدان

وسکانسن ….. مقامی وسکانسن میڈیسن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ کرہ ارض پر دن کا دورانیہ مسلسل بڑھ رہا ہے اور گزشتہ ایک ارب 40 کروڑ سال میں اسکی طوالت میں اب تک مجموعی طور پر 6گھنٹے کا اضافہ ہوچکا ہے اوراسکی اصل وجہ ثقل قمر ہے۔ یہ رپورٹ پروفیسر اسٹیفن مائرز اور انکے ساتھیوں نے مرتکب کرکے جاری کی ہے جس کے مطابق دن اور رات میں ثقل قمر کا کردار بہت اہم ہوتا ہے کیونکہ چاند کرہ ارض سے جتنا قریب آتا ہے اسکی قوت ثقل اتنی ہی زیادہ ہوجاتی ہے۔ اس رپورٹ سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ چاند اور زمین کے تعلقات میں گرمجوشی یا سردمہری یا قربت اور دوری وقت پر گہرے اثرات مرتب کرتی ہے۔یہ تحقیقی رپورٹ جس ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار ہوئی ہے اسے سائنسی اصطلاح میں ایسٹروکرونولوجی کہا جاتا ہے اور اسی ٹیکنالوجی کے طفیل پروفیسر مائرس اور انکے ساتھی کرہ ارض کے انتہائی قدیم ماضی کا اندازہ لگانے اور نظام شمسی کی تاریخ ازسر نو مرتب کرنے کے قابل ہوسکے ہیں تاہم مجموعی طور پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ وقت کے آگے پیچھے ہونے میں دوسرے سیاروں کے گردشی اثرات کا بھی اچھا خاصا عمل دخل رہتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں