چینی کمپنی علی بابا نے ‘دراز ڈاٹ پی کے’ خرید لی

پاکستان کی مقبول ای کامرس ویب سائٹ ‘دراز ڈاٹ پی’ کو چین کے علی بابا گروپ نے خرید لیا۔راکٹ انٹرنیٹ کمپنی نے اپنی جنوبی ایشیاء کی مقبول ای کامرس ویب سائٹ دراز گروپ علی بابا گروپ کو فروخت کردیا ہے۔راکٹ انٹرنیٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) الیور سیم ور نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ‘دراز کو علی بابا گروپ کو فروخت کرنےکا مقصد ایک نیا تجربہ کرنا ہے تاکہ مارکیٹ میں کمپنی سب سے آگے نکل سکے’۔انہوں نے بتایا کہ ‘یہ اقدام پوری دارز ٹیم کے لیے کامیاب ثابت ہوگا’۔علی بابا کو فروخت کیے جانے کے بعد بھی دراز اسی نام سے اپنا آپریشن جاری رکھے گا۔واضح رہے کہ ای کامرس ویب سائٹ ‘دراز ڈاٹ پی کے’ 2012 میں پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال اور میانمار میں متعارف ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.