دنیا کے خطرناک ترین بیٹسمین ویرات کوہلی پاکستانی بولرز کے سامنے گھبرا جاتے ہیں، مکی آرتھر

کوہلی بے شک شاندار کھلاڑی ہیں مگر وہ پاکستانی بولرز کے سامنے اتنے رنز نہیں بناسکیں گے،پاکستانی ہیڈ کوچ
پاکستانی ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ دنیا کے خطرناک ترین بیٹسمین ویرات کوہلی پاکستانی بولرز کے سامنے گھبرا جاتے ہیں پاکستانی ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے مطابق کوہلی بے شک شاندار کھلاڑی ہیں اور انہیں دیگر ٹیموں کے خلاف بڑا اسکور کرتے دیکھنا اچھا لگتا ہے لیکن وہ پاکستانی بولرز کے سامنے اتنے رنز نہیں بناسکیں گے۔واضح رہے بھارتی کپتان ون ڈے سیریز میں پاکستان کے خلاف 12 میچز میں 459 رنز بنا پائے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں