ڈھاکا ٹیسٹ میں سری لنکن بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی

ڈھاکا: بنگلہ دیشن کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز مہمان سری لنکن ٹیم شدید مشکلات کا شکار ہے اور 7 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔میرپور کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں مہمان ٹیم کے کپتان دنیش چندیمل نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔سری لنکن ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا اور صرف 14 رنز پر ڈیموتھ کرارتنے 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی جس کے بعد مینڈس اور سلوا نے بیٹنگ کو سنبھالا دیا اور 58 رنز کی شراکت قائم کی تو سلوا 19 رنز بنا کر تیج الاسلام کا شکار بن گئے۔دیگر آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں مینڈس 68، گناتھیلاکا 13، ڈکویلا ایک، پریرا 31 اور کپتان دنیش چندیمل بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔بنگلادیش کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے عبدالرزاق نے 4 اور تیج الاسلام نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں