خشک چارہ سے لدے ہوئے ٹرک کے اوپر ایک کار بھی موجود

لیمپیٹر ، کریڈیوجون….. کبھی کبھی ٹرانسپورٹ کی دنیا میں کچھ عجیب نظارے دیکھنے کو مل جاتے ہیں۔ جو دیکھنے والوں کو حیران بھی کرتے ہیں اور انہیں یہ سوچنے پر مجبورکرتے ہیں کہ آخر ایسا کیوں اور کیسے کیا گیا۔ یہاں جاری رہنے والی ایک وڈیو میں ایسا ہی کچھ دکھایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جاری ہونے والی مضحکہ خیز وڈیو اور تصاویر کسی ٹرک کی ہیں جو خشک چارے کی بڑی بڑی گانٹھیں لیکر کہیں جارہا تھا اسی ٹرک کو کچھ زیادہ چالاک قسم کے لوگوں نے اپنی کار ٹرانسپورٹ کرنے کا ذریعہ بھی بنالیا۔ جاری ہونے والی تصویر سے پتہ چلتا ہے کہ اچھی خاصی بڑی کار ان گانٹھوں کے اوپر رکھ دی گئی ہے شاید اسے اس خیال سے یہاں رکھا گیا کہ ٹریفک عملے کی نظر اس پر نہیں پڑیگی کیونکہ گھاس اور چارے وغیرہ لیجانے والے ٹرکوں کو گاڑیاں اور دوسری قیمتی اشیاء ٹرانسپورٹ کرنے کی اجازت نہیں یا پھر کار کے مالک نے سوچا کہ چارے کی گانٹھوں پر رکھنے سے اس کار کو دھچکے نہیں لگیں گے مگر اس نے یہ نہیں سوچا کہ اگریہ کار بلندی سے نیچے گری تو کیا ہوگا؟اسوقت راستے سے گزرنے والے شخص کی نگاہیں کار کی جانب پڑ گئیں اور اس نے پولیس کو اطلاع دیدی۔ یہ واقعہ دوپہر کے وقت لیمپیٹر کے علاقے میں پیش آیا۔ دوسرے عینی شاہدین کا کہناہے کہ انہوں نے بھی اس قسم کا منظر پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ پولیس نے بھی اب تک کوئی شکایت درج نہیں کی ہے کیونکہ کسی نے اس سے معاملہ درج کرنے کو کہا بھی نہیں اور نہ ہی اسے کوئی شکایت موصول ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں