قومی مفادات کا تحفظ ہر صورت سرفہرست رہے گا، کور کمانڈرز

راولپنڈی: کورکمانڈرز اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی مفادات کا تحفظ ہر صورت سرفہرست رہے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملکی داخلی صورتحال سمیت خطے سے متعلق امریکی پالیسیوں کے تناظر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کانفرنس میں آپریشن ردالفساد کی کامیابیوں اور بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارت کی سیز فائر کی خلاف ورزی خطے میں قیام امن کے لیے خطرہ ہیں اور بھارتی شر انگیزی کا مؤثر جواب دیا جائے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء نے اتفاق کیا کہ انسداد دہشت گردی کے لیے جاری طویل عرصے کی کوششیں خطے اور ملک کے امن و استحکام کے لیے اہم ہیں اور قومی مفادات کا تحفظ ہر صورت سرفہرست رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.