بوسٹن میں خاتون ٹرین تلے آنے سے بال بال بچ گئی

بوسٹن …. بوسٹن میں ایک 35سالہ خاتون ٹرین کے نیچے آکر کچلے جانے سے بال بال بچ گئیں۔ ٹرین او رپلیٹ فارم کے درمیان 5انچ کے خلا میں انکی ٹانگ پھنس گئی تھی۔ مسافروں نے کھڑے ہوئے ڈبے کو مل کر ایک طرف کو دھکا دیا اور اسکا پاؤں باہر نکالا تاہم اسے گہرا زخم آیا ۔ ایک عینی شاہد نے اخبار بوسٹن گلوب کو بتایا کہ واقعہ اتنی تیزی سے ہوا کہ کچھ سمجھ نہیں آسکا تاہم لوگ دوڑ کر اس کی مدد کو آئے اور اس کا پاؤں باہر نکالا۔ خاتون بری طرح لرز رہی تھیں اور انہوں نے مسافروں سے کہاکہ وہ ایمبولینس نہ بلوائیں کیونکہ میں اسکا خرچ برداشت نہیں کرسکتی۔ وہ رونے لگی اور کہا کہ آپ کو پتہ ہے کہ ایمبولینس کا خرچ کتنا زیادہ ہے اور مجھے کئی ہزار ڈالر خرچ کرنا پڑ جائیں گے۔ خاتون کو موقع پر موجود لوگوں نے تسلی دی اور انکی زخمی ٹانگ پر پٹی چڑھائی۔ بعد میں انہیں بوسٹن میڈیکل سینٹر لیجایا گیا جہاں انہیں آپریشن کرانا پڑا۔ بوسٹن کے اسپتال کے سربراہ کا کہناہے کہ ایمبولینس بلوانے پر 1900ڈالر کا خرچ آتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں