فٹ بال ورلڈکپ میں آج مصر کا اہم ترین میچ روس سے ہو گا، محمد صلاح اس فیصلہ کن میچ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے یا نہیں؟

فٹ بال ورلڈکپ میں آج مصر اہم ترین میچ میں میزبان روس سے ٹکرائے گا، آخری 16 ٹیموں میں جگہ بنانے کیلئے مصر کا اس میچ میں جیتنا ضروری ہے جبکہ شکست کی صورت میں یہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔
مصر کے سٹار فٹ بالر محمد صلاح ٹورنامنٹ میں یوروگوئے کیخلاف میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے کیونکہ چیمپینز لیگ کے فائنل میں ان کے کندھے میں آنے والی انجری تاحال ٹھیک نہیں ہو سکی۔ محمد صلاح کا کندھا روس میں بھی ان کیلئے مسائل پیدا کر رہا ہے کیونکہ ٹریننگ سیشن کے دوران شرٹ پہننے کیلئے وہ 3 ساتھی کھلاڑیوں کی مدد لیتے ہوئے دیکھے گئے۔بہرحال 26 سالہ فٹ بالر روس کیخلاف فیصلہ کن میچ کھیلنے کیلئے انتہائی بے تاب ہیں جبکہ دوسری جانب روسی ٹیم کے کوچ کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم محمد صلاح کو ’قابو‘ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم یہ جانتے ہیں کہ محمد صلاح کیخلاف کیسے کھیلنا ہے اور ہم اسے روکنے کیلئے بالکل تیار ہیں اور انہیں روکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں