ریٹرننگ افسر کا تاریخی فیصلہ ،این اے 53 سے عمران خان ،شاہدخاقان،عائشہ گلالئی، مہتاب عباسی کے کاغذات نامزدگی مسترد

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 53 سے عمران خان،شاہدخاقان،عائشہ گلالئی اورمہتاب عباسی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریٹرننگ افسر نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے چاروں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے، آر اوکا کہناتھا کہ چاروں امیدواروںکے بیان حلقی نامکمل ہے جس پر ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جاتے ہیں۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے131 سے تحریک انصاف کے چیئرمین کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے ہیں اور انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے جبکہ این اے243 کراچی میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ محفوظ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں