چوہدری نثار جس راستے پرنکل پڑے خود بے عزت ہونگے،رانا ثناء اللہ

ڈیٹا چوری کرنے کا ریکارڈ پی ٹی آئی کا ہے، ریحام خان کی کتاب بھی انہوں نے چوری کی
نواز شریف ہر صورت واپس آئیں گے اور الیکشن مہم کی قیادت کریں گے،میڈیا سے گفتگو
مسلم لیگ (ن)کے رہنما ء رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کسی کو بے عزت کرنے کی کوشش میں خود بے عزت ہوں گے۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ کل جس چوہدری نثار کو جیسے دیکھا اس سے پہلے نہیں دیکھا، انہیں راز فاش کرنے والی بات سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، اگر چوہدری صاحب کسی کو بے عزت کرنے کی کوشش کریں گے تو خود کو بے عزت کریں گے جب کہ چوہدری صاحب اور میاں صاحب کی دوستی کل اختتام پذیر ہوگئی۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ ڈیٹا چوری کرنے کا ریکارڈ پی ٹی آئی کا ہے، ریحام خان کی کتاب بھی انہوں نے چوری کی، اگر نادرا یا کوئی بھی ذمہ دار ہو گا تو اسے بھگتنا پڑے گا جب کہ الیکشن کمیشن کی تحقیقات میں سب چیزیں سامنے آجائیں گی

اپنا تبصرہ بھیجیں