این اے 131 ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور

لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 131سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظورکر لئے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق این اے 131 کے آر اواختر حسین بھنگو نے فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ درخواست گزار کی جانب سے جودو اعتراضات دائر کئے گئے ہیں وہ پہلے ہی مسترد کرچکا ہوں ،لہٰذا قومی اسمبلی کے حلقے این اے 131 سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جاتے ہیں ۔دوسری طرف کراچی میں این اے 243 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا،کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران شکایت کنندہ اور عمران خان کے حامیوں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی، کاغذات نامزدگی پر فیصلہ ساڑھے تین بجے سنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں