مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان ایک نڈر اور بے باک لیڈراور عظیم لیڈر تھے

اُن کا خلا کبھی پُر نہیں ہوسکتا سابق وزیر حکومت پیر سید غلام مرتضیٰ گیلانی
مظفرآباد آل جموںوکشمیر مسلم کانفرنس کے ضلعی صدر اور سابق وزیر
حکومت پیر سید غلام مرتضیٰ گیلانی نے کہا ہے کہ مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان
ایک نڈر اور بے باک لیڈراور عظیم لیڈر تھے اُن کا خلا کبھی پُر نہیں ہوسکتا ،
جنہوں نے تحریک آزادی کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں ،مجاہد اول ایک قادر کلام شخص
تھے اور مخالف کو اپنی بات کا قائل کرنے کا فن بخوبی جانتے تھے ،وہ آزادکشمیر
کے نہیں بلکہ ایشیاء کے ایک مسلمہ لیڈر تھے انہوں نے غیر ملکی سفارتکا ر اُن کی
باتوں سے متاثرہوئے بغیر نہیںرہتے تھے مجاہد اول نے آزادکشمیر کے طول وعرض میں
تعلیمی اداروں کے جھال پھیلائے سردار قیوم کا تصوف سے گہرا لگائو رکھتے تھے
اپنا حلقہ اثر میں انہیں ایک روحانی پیشوا کی بنارہا جہاںہمہ وقت لوگوں کی
آمددرفت لگی رہتی ہے ۔مسلم کانفرنسی کارکن بالخصوص ضلع مظفرآباد کے کارکن مجاہد
اول کے تیسری برسی کے سلسلہ میں تیاریاں کریں ،صدر مسلم کانفرنس کی ہدایت
پرتمام مساجد میں اور گھروں میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا جائے جس میں قرآن
خوانی اور مجاہد اول کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی جائے ان خیالات کا
اظہار انہوں نے گزشتہ روز حلقہ لچھراٹ اور ضلع مظفرآباد کے کارکنوں سے گفتگو
کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تمام کارکن اور جماعتی عہدیداران اپنی قریبی مساجد
میں قرآن خوانی کا اہتمام کریں اور مجاہد اول کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی
بھی کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت آزادکشمیر کو بھی چاہیے کہ وہ مجاہد اول
کی برسی سرکاری سطح پر منائیں اور عام تعطیل کا اعلان کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں