میرا میری بہو، عید کے بعد استقبالیہ دوں گا: خالد پرویز

فلمسٹار میرا کے سسر راجا خالد پرویز نے عید الفطر کے بعد اپنے صاحبزادے کیپٹن نوید اور بہو کے ساتھ پروقار استقبالیہ دینے کا فیصلہ کرلیا، لاہور میں ہونے والی اس تقریب میں زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔
اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے راجا خالد پرویز نے بتایا کہ میرا ان کی بہو ہے اور وہ عیدالفطر کے بعد پاکستان آکر ایک گرینڈ استقبالیہ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرا کا میرے بیٹے نوید پرویز کے ساتھ امریکی قوانین کے تحت شادی ہوئی ہے ار وہ میری بہو ہے۔ اسی لئے عیدالفطر کے بعد لاہور میں ایک استقبالیہ دیا جائے گا، جس کی تیاریوں کیلئے عید سے پہلے میں اپنی فیملی کے ہمراہ پاکستان آﺅں گا۔راجا خالد پرویز نے عتیق الرحمان کے بارے میں کہا کہ عتیق الرحمان نے ان کے خاندان کے بارے میں منفی بات نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور اپنے حالیہ بیان پر معذرت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں