پاکستانی شائقین کر کٹر محمد عامر کے مغرور رویے سے ناراض ہوگئے اور ۔۔۔۔

فاسٹ باولر محمد عامر کے رویہ سے پاکستانی شائقین مایوس ہو گئے ۔
لیڈز ٹیسٹ کے دوسرے پہلے پاکستان ٹیم خاص کاکردگی نہ دکھا سکی اور پورا دن انگلش ٹیم میدان میں چھائی رہی ۔تفصیلات کے مطابق پہلے دن کے اختتام پر پاکستانی فینز نے محمد عامر کیساتھ تصویریں بنانے کیلئے کافی انتظار کیا ، شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑی کیساتھ تصاویر لینے کیلئے قطار میں کھڑے رہے محمد عامر آوازیں دیںلیکن محمد عامر نہیں رکے اور آگے چل دیے جس پاکستانی شائقین مایوس ہو گئے ۔ شائقین دہائیاں دینے لگ پڑے کہ محمد عامر بڑے آدمی ہو گئے ۔ جبکہ دوسری جانب پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد شائقین کیساتھ گھل مل گئے ان کیساتھ تصویریں بناتے رہے ۔خیال رہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 174 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں دن کےاختتام پر میزبان ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنالیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں