ویوو زیڈ 10 اسمارٹ فون لانچ‎

ویوو کمپنی کی جانب سے زیڈ 10 اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا۔اسمارٹ فون میں 6 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے ، قالکوم اسنیپ ڈریگن 450 پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔فون کی پشت پر الٹرا ایچ ڈی موڈ کے ساتھ 16 میگا پکسل اور فرنٹ پر ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 24 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔فون اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔ سیکورٹی کیلئے فون میں فیس ان لاک فیچر کو شامل کیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3225 ملی ایمپیئر آورز کی ہے اور اسکی چارجنگ کے لیے مائیکرو یو ایس بی پورٹ فون میں شامل کی گئی ہے۔اسمارٹ فون کو فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.