شہابیے5یا 6قدیم سیاروں سے ٹوٹ کر گرتے ہیں

کیلیفورنیا ….. ہمارے شمسی نظام سے جو شہابیے ٹوٹ کر زمین پر گرتے ہیں وہ صرف 5یا 6ہی قدیم سیاروں سے تعلق رکھتے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ مٹھی بھر چھوٹے سیارے اوائل دور میں ہی شمسی نظام میں پیدا ہوئے تھے۔ اس وقت دو لاکھ سے زیادہ شہابیے گردش میں ہیں۔ اب محققین نے جو رپورٹ تیار کی ہے اس سے کرہ ارض کو ممکنہ خطرات پر نئی روشنی پڑیگی اوراس سے اب کرہ ارض کی حفاظت کے نئے طریقے سوچنا ہونگے۔ محققین کا کہناہے کہ اب ہمیں ’’دوسری زمین کی تلاش زور و شور سے شروع کردینا چاہئے۔ ایک محقق کا کہناتھا کہ ہمیں پہلے ان سیاروں کے بارے میں بھی معلوم ہونا چاہئے کہ کس طرح اور کس سیارے کے شہابیے ہیں جو وقتاً فوقتاً زمین پر گرتے رہتے ہیں۔ انکا کہناتھا کہ یہ دریافت اس لئے بھی اہمیت کی حامل ہے تاکہ ہم یہ سمجھ سکیں کہ ہمارا کرہ ارض جو زیادہ تر پہاڑوں پر مشتمل ہے کس طرح وجود میں آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں