پیرحمیدالدین سیالوی نے رانا ثناءاللہ کی قادیانیوں پروضاحت قبول کرلی

آستانہ عالیہ سیال شریف کے سجادہ نشین پیرحمیدالدین سیالوی نے وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ کی قادیانیوں پروضاحت قبول کرلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور رانا ثناءاللہ کی قادیانیوں پروضاحت سےمطمئن ہوں،نظام سیالوی میری اجازت سےلاہور گیا اوروزیرقانون پنجاب کی وضاحت لی۔پیر خواجہ حمید الدین سیالوی نے لاہورمیں قائم کردہ کمیٹی اراکین کے سامنے صوبائی وزیر قانون پنجاب کی وضاحت کو تسلیم کرلیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نظام سیالوی اورقاسم سیالوی کےدرمیان غلط فہمی دور کرادی ہے۔ سیال شریف کے صاحبزادوں میں کوئی اختلاف نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نظام سیالوی میری اجازت سےلاہور گیا اوروزیرقانون پنجاب کی وضاحت لی۔ خواجہ حمید الدین نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور رانا ثناءاللہ کی قادیانیوں پروضاحت سےمطمئن ہوں۔ وزیر قانون پنجاب نے قادیانوں کے بارے جو وضاحتی بیان دیا میں اس کے بعد تحفظات دور ہو گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں