مبشر لقمان نے ٹویٹر پیغام میں طلال چوہدری اور دانیال عزیز کی مضحکہ خیز تصویر پوسٹ کر دی

ملک کے معروف صحافی مبشر لقمان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ن لیگی رہنماؤں دانیال عزیز اور طلال چوہدری کی تصاویر پوسٹ کردیں جس پر مسلم لیگ ن کے حامیوں اور کارکنوں کو آگ لگ گئی۔ مبشر لقمان نے اپنے اس ٹویٹر پیغام میں طلال چوہدری اور دانیال عزیز کی فوٹو شاپ کی ہوئی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ان دونوں کو اسپتال کے بیڈز پر لیٹا ہوا دکھایا گیا۔جس پر انہیں ن لیگی کارکنوں کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ سوشل میڈیا صارفین نے مبشر لقمان کی سائیڈ لی اور کہا کہ انہوں نے بالکل درست کہا ہے ، جیسے ہی ان کو عدالتیں طلب کر کے سزائیں سناتی ہیں ، یہ لوگ فوری طور پر ہی بیمار پڑ کر اسپتالوں میں بستروں پر لیٹ جاتے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کاکہنا تھا کہ یہ ایک افسوسناک حقیقت تو ہے لیکن سچ بھی یہی ہے کہ یہاں ہر کوئی دوسرے کا احتساب چاہتا ہے اپنا نہیں ، اور جونہی اپنے احتساب کی باری آتی ہے تو سب بیمار ہو جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں