نواز شریف جھوٹ بول رہے ہیں،عمران خان

اسلام آباد… تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی نظر میں منتخب وزیر اعظم تمام ریاستی اداروں کا غلط استعمال کرسکتا ہے ۔اسے ہر قسم کی کرپشن کی اجازت ہے ۔ ٹوئٹر پر بیان میں پشاور کے جلسے میں خطاب پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے جمہوریت اور وزیر اعظم سے متعلق اپنے نظر ئیے کی وضاحت کردی ۔ نواز شریف سوچتے ہیں کہ منتخب وزیر اعظم ریاست کے قانون سے بالاتر ہے۔ اس سے کوئی سوال نہیں پوچھ سکتا اور نہ اس پر کوئی قانون کا اطلاق ہوتا ہے۔وزیر اعظم منی لانڈرنگ ، ٹیکس چوری اور اثاثے چھپا سکتا۔ پارلیمان کے سامنے جھوٹ بول سکتا۔ پیسوں سے بھرے بریف کیس ججوں کو دے سکتا ہے، اس سے کوئی سوال نہیں پوچھا جاسکتا ۔ عمران خان نے نواز شریف خیبر پختونخوا حکومت سے متعلق جھوٹ بول رہے ہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ خیبرپختونخوا میں 350 مائیکرو ہائڈل اسٹیشن پر کام مکمل ہوچکا۔ محکمہ پولیس، صحت اور تعلیم میں اصلاحات کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک ارب درخت سونامی پروگرام کا ورلڈ وائڈ لاف فیڈریشن کی جانب سے آڈٹ ہوا ہے ۔بین الاقوامی یونین برائے قدرتی ماحول کا تحفظ نے بھی اس کی کامیابی کو تسلیم کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں