لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ تیسرے روز 302 رنز سے نامکمل اننگز کا آغاز کرے گا

لیڈز ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ 7 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز سے دوبارہ اننگز شروع کرے گا۔دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ کو پاکستان پر پہلی اننگز میں 128 رنز کی سبقت حاصل ہے۔انگلش بلے باز جوس بٹلر 34 اور سیم کرن 16 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جو تیسرے روز نا مکمل اننگز کا آغاز کریں گے۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور فہیم اشرف 2،2 جب کہ محمد عباس، حسن علی اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ہے۔یاد رہے کہ قومی ٹیم شاداب خان کی نصف سنچری کی بدولت پہلی اننگز میں 174 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں