محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سُنا دی، آج کن کن شہروں میں بارش ہو گی اور بارشوں کا یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ تفصیلات جانیے

شہر اقتدار اسلام آباد میں صبح سویرے پڑنے والی پھوار نے موسم دلکش کر دیا۔
باغوں کے شہر لاہور میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بوندا باندی سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، ٹھنڈی ہواؤں نے موسم دلفریب بنا دیا۔ داتا کی نگری میں صبح ہی سے بادلوں کا راج ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے آج بھی وقفے وقفے سے رم جھم ہو گی۔
پشاور میں آندھی اور طوفان نے تباہی مچا دی، ورسک روڈ پر دیوار، رنگ روڈ پل پر سائن بورڈ گرنے سے ماں بیٹی سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے، آندھی سے ٹاور گرنے سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔
کوئٹہ میں بھی تیز ہواؤں کا راج رہا، مشرقی بائی پاس پر زیر تعمیر بلڈنگ کی دیوار گرنے سے 3 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان میں اکثر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں