خوب بارشیں ہی بارشیں ۔۔ یہ بارشیں کن کن شہرو ں میں کب تک برسیں گی ؟

شہر کے مختلف علاقوں میں بارش، اور، ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں موسم ابر آلود رہے گا اور ہفتہ بارش کے بھی رہنے کے امکانات ہیں۔اسلام آباد،راولپنڈی میں بارش ہورہی ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایاہےکہ گوجرانوالہ،لاہور،فیصل آباد،سرگودھا میں بارش کی پیشگوئی ہے۔ اس کے علاوہ ملتان،ڈی جی خان اورساہیوال میں بارش شروع ہے۔ ادھر کوئٹہ،ژوب،سبی اورقلات ڈویژن میں بھی بارش متوقع ہےمحکمہ موسمیات نے آج بھی بالائی خیبرپختونخوا ، اسلام آباد، راول پنڈی ، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش، جب کہ پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش نے جاتی سردی کو بریک لگا دیا۔موٹر وے ایم ون پر پشاور سے اسلام آباد اور ایم ٹو پراسلام آباد سے لاہور تک بارش نے ہر طرف جل تھل کردیا۔ ایم فور اور تھری پر پنڈی بھٹیاں سے گوجرہ تک وقفے وقفے سے بارش، ترجمان موٹر وے نے ڈرائیوروں کو رفتار آہستہ رکھنے کی ہدایت کردی۔رات گئے برستی بارش نے جہاں موسم کو خوشگوار کیا، وہیں ٹھنڈ نے بھی مختلف شہروں میں ڈیرے ڈال لیے۔دوسری جانب رات بھر برستی بارش نے سڑکوں پر پانی کھڑا کردیا، جس کے باعث سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے ڈرائیورز کو مشکلات کا سامنا ہے۔موٹروے حکام نے لوگوں سے محتاط ڈرائیونگ کی اپیل کی ہے۔ دوسری طرف محکمہ موسمیات نے آج بھی بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، راول پنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا ، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جب کہ کوہاٹ، بنوں میں چند ایک مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں