اسپائس ایف 311 اینڈرائڈ اسمارٹ فون لانچ

اسپائس ڈیوائس کے جانب سے اینڈرائیڈ گو اسمارٹ فون ایف 311 لانچ کردیا گیا ہے۔ فون میں فل ویوو ڈسپلے دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 5.45 انچ ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو (گو ایڈیشن) آپریٹنگ سسٹم ، میڈیا ٹیک پروسیسر ، 1 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 32 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 5 میگا پکسل کا بیک اور فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ دونوں کیمروں میں آٹو فوکس لینس بھی شامل کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی کے لیے فون کی پشت پر فنگر پرنٹ سنسر کو جگہ دی گئی ہے ۔ فون کی بیٹری 2400 ملی ایمپیئر آورز کی ہے اور اس کا اسٹینڈ بائے ٹائم 240 گھنٹے سے زائد ہے۔ اسمارٹ فون کو کالے ، سنہرے اور سرخ رنگ میں پیش کیا گیا ہے اور اس کی قیمت 5599 ہندوستانی روپے ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں